المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 230
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ نَافِعًا ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَا كَانَ مِنْ مِيرَاثٍ قُسِمَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، فَهُوَ عَلَى قِسْمَتِهِ ، وَمَا كَانَ مِنْ مِيرَاثٍ أَدْرَكَهُ الْإِسْلَامُ ، فَهُوَ عَلَى قَسْمِ الْإِسْلَامِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا عُقَيْلٌ ، وَلَا عَنْ عُقَيْلٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو وراثت زمانہ جاہلیت میں تقسیم کی جا چکی ہو وہ اپنی اسی تقسیم پر برقرار رہے گی، اور جس وراثت کو اسلام (کا عہد) پا لے تو وہ اسلام کی تقسیم کے مطابق ہوگی۔“
اس حدیث کو نافع رحمہ اللہ سے صرف عقیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عقیل رحمہ اللہ سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے، جبکہ اس کے ساتھ محمد بن رمح رحمہ اللہ منفرد ہیں۔