المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2303
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ : نَا الثَّوْرِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَخْبَرَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ مَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ وَحَوْلَ الْكَعْبَةِ ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ صَنَمًا ، فَجَعَلَ يَطْعَنُهَا فَتَسَّاقَطُ عَلَى وَجْهِهَا ، وَهُوَ يَقُولُ : جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الثَّوْرِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّزَّاقِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ فتح مکہ کے دن مکہ میں داخل ہوئے تو کعبہ کے گرد تین سو ساٹھ بت تھے، آپ ﷺ انہیں (اپنی چھڑی سے) کچوکے لگانے لگے تو وہ منہ کے بل گرتے جاتے تھے، اور آپ ﷺ یہ فرما رہے تھے: ﴿جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا﴾ ”حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، بے شک باطل مٹنے ہی والا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثوری رحمہ اللہ سے عبدالرزاق رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“