المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2304
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ . قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ : أَنَا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ ، فَمَرَّ بِقَرْيَةِ نَمْلٍ قَدْ أُحْرِقَتْ ، فَقَالَ : إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يُعَذِّبَ بِعَذَابِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الثَّوْرِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّزَّاقِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے، آپ ﷺ کا گزر چیونٹیوں کی ایک بستی (بل) سے ہوا جسے جلا دیا گیا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی کے لیے مناسب نہیں کہ وہ اللہ عز وجل کے عذاب (یعنی آگ) کے ساتھ عذاب دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثوری رحمہ اللہ سے عبدالرزاق رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“