المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2284
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَوْهَرِيُّ ، قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ قَالَ : نَا أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : لَقِيَ الزُّبَيْرُ سَارِقًا ، فَشَفَعَ فِيهِ ، فَقِيلَ لَهُ : حَتَّى نُبَلِّغَهُ الْإِمَامَ ، فَقَالَ : إِذَا بَلَغَ الْإِمَامَ فَلَعَنَ اللهُ الشَّافِعَ وَالْمُشَفِّعَ ، كَمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ I " .ترجمہ
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی ایک چور سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے اس کے حق میں سفارش کی۔ ان سے کہا گیا: ”ہم اسے امام (حاکم) تک پہنچائیں گے۔“ تو انہوں نے کہا: ”جب معاملہ امام تک پہنچ جائے تو پھر سفارش کرنے والے اور سفارش قبول کرنے والے پر اللہ کی لعنت ہو، جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے عبدالرحمن بن ابی الزناد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“