المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2280
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى السَّوْطِيُّ أَبُو الْحَسَنِ ، قَالَ : نَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ قَالَ : نَا سَلَمَةُ بْنُ نُبَيْطٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : أَنَا أَحْمَدُ ، وَمُحَمَّدٌ ، وَالْحَاشِرُ ، وَالْمُقَفِّي ، وَالْخَاتَمُ . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الضَّحَّاكِ إِلَّا سَلَمَةُ بْنُ نُبَيْطٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو نُعَيْمٍ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں احمد ہوں، محمد ہوں، حاشر ہوں، مقفی ہوں اور خاتم ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ضحاک سے سلمہ بن نبیط کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ابو نعیم اس میں منفرد ہیں۔“