المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2279
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَطَّابِ الْعَسْكَرِيُّ ، قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ قَالَ : نَا عَمِّي قَالَ : نَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ إِذَا رَمِضَتِ الْفِصَالُ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ I " .ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اوابین (اللہ کی طرف بکثرت رجوع کرنے والوں) کی نماز اس وقت ہے جب (تپتی ریت کی گرمی سے) اونٹ کے بچے جھلسنے لگیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ایوب سے حسن بن دینار کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور محمد بن اسحاق اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“