المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ رَوْحٍ الْبَرْذَعِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ قَالَ : نَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ ، فَيَقُولُ : I " أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، وَذَرَأَ وَبَرَأَ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا الْفِرْيَابِيُّ I " وَرَوَاهُ النَّاسُ : عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کو دم کیا کرتے تھے اور فرماتے: «أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، وَذَرَأَ وَبَرَأَ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ» ”میں تم دونوں کو اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جسے اس نے پیدا کیا، پھیلایا اور وجود بخشا، اور ہر نقصان پہنچانے والی نظرِ بد سے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سفیان سے، انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سے، صرف فریابی نے روایت کی ہے، جبکہ دوسرے لوگوں نے اسے سفیان سے، انہوں نے منصور سے، انہوں نے منہال سے روایت کیا ہے۔“