المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2274
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ سَعْدٍ الْمُرِّيُّ الدِّمَشْقِيُّ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ صَاعِدٍ الصُّورِيُّ قَالَ : نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ : نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ وَالْأَعْمَشُ وَمَنْصُورٌ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ : وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : تَبًّا لِلذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ ، فَقَالُوا : أَيُّ الْمَالِ نَتَّخِذُ ؟ فَقَالَ : I " قَلْبًا شَاكِرًا ، وَلِسَانًا ذَاكِرًا ، وَزَوْجَةً صَالِحَةً . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ إِلَّا مُؤَمَّلُ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمُزَنِيُّ الْوَاسِطِيُّ ، وَعَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ I " .ترجمہ
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ﴾ ”اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سونے اور چاندی کے لیے ہلاکت ہو!“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”پھر ہم کون سا مال اختیار کریں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”شکر گزار دل، ذکر کرنے والی زبان اور نیک بیوی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان سے، انہوں نے عمرو بن مرہ سے صرف مؤمل، محمد بن حسین مزنی واسطی اور عبدالمجید بن عبدالعزیز بن ابی رواد نے روایت کیا ہے۔“