المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2249
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَوَارِبِيُّ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا عَمِّي عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، الرَّجُلُ يَكُونُ حَامِيَةَ الْقَوْمِ وَيَدْفَعُ عَنْ أَصْحَابِهِ ، أَيَكُونُ نَصِيبُهُ مِثْلَ نَصِيبِ غَيْرِهِ ؟ قَالَ : ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ ، وَهَلْ تُرْزَقُونَ وَتُنْصَرُونَ إِلَّا بِضُعَفَائِكُمْ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ I " .ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ایک آدمی قوم کا محافظ ہوتا ہے اور اپنے ساتھیوں کا دفاع کرتا ہے، کیا اس کا حصہ بھی دوسروں کے حصے کے برابر ہوگا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تیری ماں تجھے گم پائے! تمہیں رزق اور نصرت تو تمہارے کمزوروں ہی کے طفیل ملتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے صرف عبدالحمید بن جعفر نے روایت کیا ہے، اور معلی بن عبدالرحمن اس میں منفرد ہیں۔“