المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2248
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو أَبُو طَلْحَةَ الْمُجَاشِعِيُّ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ : نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو يُوسُفَ الْقُلُوسِيُّ قَالَ : نَا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا حُلْوُ بْنُ السَّرِيِّ الْأَوْدِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى ثُمَّ يَتَغَنَّى وَيَدَعُ أَنْ يَقْرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُلْوِ بْنِ السَّرِيِّ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو يُوسُفَ الْقُلُوسِيُّ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کو ہرگز اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھے گانے (یا ترنم سے شعر پڑھنے) میں لگا ہو اور سورۃ البقرہ کی تلاوت چھوڑ دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حلو بن سری سے صرف حارث بن محمد نے روایت کیا ہے، اور ابو یوسف قلوسی اس میں منفرد ہیں۔“