المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2229
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ ثَوَابٍ الْحُصْرِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : نَا الْأَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- صَلَّى بِهِمْ ، فَسَهَا فِي صَلَاةٍ ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ ، ثُمَّ تَشَهَّدَ ، ثُمَّ سَلَّمَ . لَمْ يَرْوِهِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوَابٍ I " .ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں نماز پڑھائی تو نماز میں بھول ہو گئی، چنانچہ آپ ﷺ نے سہو کے دو سجدے کیے، پھر تشہد پڑھا، پھر سلام پھیرا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن ثواب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“