المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمْدَانَ أَبُو سَعِيدٍ التُّسْتَرِيُّ ، بِعَبَّادَانَ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الصَّيْرَفِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ : أَهْلَلْنَا هِلَالَ ذِي الْحِجَّةِ قَمَرًا ضَخْمًا ، الْمُقَلِّلُ يَقُولُ : مِنْ لَيْلَتَيْنِ ، وَالْمُكْثِرُ يَقُولُ : مِنْ ثَلَاثٍ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ لَقِيتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ ، فَعَدَّ لِي مِنْ ذَلِكَ الْيَوْمِ ، فَقُلْتُ : إِنَّا أَهْلَلْنَاهُ قَمَرًا ضَخْمًا ، فَقَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- I " أَمَدَّهُ إِلَى رُؤْيَتِهِ . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ إِلَّا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ I " . وَقَدْ رَوَاهُ شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ .ابو البختری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم نے ذی الحجہ کا چاند ایک بڑے چاند کی صورت میں دیکھا، کم کہنے والا کہتا تھا کہ یہ دو راتوں کا ہے اور زیادہ کہنے والا کہتا تھا کہ تین راتوں کا ہے۔ پھر جب ہم مکہ پہنچے تو میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ہوئی، میں نے ان سے یومِ ترویہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اسی دن سے میرے لیے گنتی کی۔ میں نے کہا: ”ہم نے تو چاند کو بڑا دیکھا تھا۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”نبی ﷺ نے اس کی مدت کو اس کے دیکھے جانے تک بڑھایا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو خالد دالانی سے عبدالسلام بن حرب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اور اسے شعبہ نے عمرو بن مرہ سے بھی روایت کیا ہے۔“