المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2230
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُرِّيُّ الْبَغْدَادِيُّ ، قَالَ : نَا حَرْبُ بْنُ الْحَسَنِ الطَّحَّانُ قَالَ : نَا حُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَشْقَرُ قَالَ : نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : الْزَمُوا مَوَدَّتَنَا أَهْلَ الْبَيْتِ ، فَإِنَّهُ مَنْ لَقِيَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ وَهُوَ يَوَدُّنَا دَخَلَ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِنَا ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَا يَنْفَعُ عَبْدًا عَمَلُهُ إِلَّا بِمَعْرِفَةِ حَقِّنَا .ترجمہ
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہم اہلِ بیت کی محبت کو لازم پکڑو، کیونکہ جو شخص اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے کہ وہ ہم سے محبت رکھتا ہو تو وہ ہماری شفاعت سے جنت میں داخل ہوگا۔ اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کسی بندے کو اس کا عمل ہمارے حق کی معرفت کے بغیر فائدہ نہیں دیتا۔“