المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2209
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الزَّعْفَرَانِيُّ الْعَسْكَرِيُّ ، قَالَ : نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ : نَا أَبُو قُتَيْبَةَ قَالَ : نَا هَارُونُ بْنُ مُوسَى النَّحْوِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : تَوَضَّئُوا مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هَارُونَ إِلَّا أَبُو قُتَيْبَةَ ، وَلَمْ يُسْنِدْ هَارُونُ عَنْ يَحْيَى غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو (یعنی آگ پر پکی ہوئی چیز) اس کے کھانے سے وضو کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہارون سے اس حدیث کو ابو قتیبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہارون نے یحییٰ سے اس حدیث کے سوا کوئی حدیث مسنداً روایت نہیں کی۔“