المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2210
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمُّويَهْ أَبُو سَيَّارٍ التُّسْتَرِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدَانُ الْعَسْكَرِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ : نَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : لَمَّا رَجَعْنَا مِنْ تَبُوكَ ، سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَتَى السَّاعَةُ ؟ قَالَ : I " لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ نَفْسٌ مَنْفُوسَةٌ الْيَوْمَ . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ دَاوُدَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ إِلَّا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ I " .ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب ہم تبوک سے واپس لوٹے تو ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: قیامت کب آئے گی؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں پر سو سال نہیں گزریں گے کہ آج روئے زمین پر جو جان موجود ہے (وہ باقی رہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”داود سے، انہوں نے ابو عثمان سے اس حدیث کو ابن ابی زائدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“