المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2159
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ الْأَهْوَازِيُّ قَالَ : نَا عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْمُجَبِّرِ ، عَنْ أَبِي مَاجِدٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : سَأَلْنَا نَبِيَّنَا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَنِ السَّيْرِ بِالْجِنَازَةِ ؟ فَقَالَ : السَّيْرُ بِهِ مَا دُونَ الْخَبَبِ ، فَإِنْ يَكُ خَيْرًا يُعَجَّلُ إِلَيْهِ ، وَإِنْ يَكُ شَرًّا فَبُعْدًا لِأَصْحَابِ النَّارِ ، الْجِنَازَةُ مَتْبُوعَةٌ ، وَلَا تَتْبَعُ ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ تَقَدَّمَهَا . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ إِلَّا عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے اپنے نبی ﷺ سے جنازے کے ساتھ چلنے کے بارے میں پوچھا؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جنازے کے ساتھ دوڑنے سے کم رفتار (یعنی درمیانی تیز چال) سے چلو، اگر وہ نیک ہے تو اسے جلد بھلائی کی طرف پہنچایا جا رہا ہے، اور اگر وہ برا ہے تو دوزخیوں کے لیے دوری ہی ہے۔ جنازے کے پیچھے چلا جاتا ہے، اسے آگے نہیں چلایا جاتا، اور جو اس کے آگے چلے وہ ہم میں سے نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علی بن صالح سے عامر بن مدرک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“