المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : كَيْفَ تَقُولُ فِي دِرْهَمَيْنِ تُسَوَّى بِدِرْهَمٍ جَيِّدٍ ؟ قَالَ : وَمَا بَأْسُ ذَلِكَ ؟ هَلْ ذَلِكَ إِلَّا كَالْبَعِيرَيْنِ بِالنَّاقَةِ السَّمِينَةِ ؟ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ : يَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَنْتَ الَّذِي تَأْكُلُ الرِّبَا وَتُطْعِمُهُ النَّاسَ ؟ فَقَالَ : مَنْ هَذَا ؟ فَقَالَ : أَبُو سَعِيدٍ ، فَقَالَ : مَا شَعَرْتُ أَنَّ أَحَدًا يَعْلَمُ قَرَابَتِي مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَجْتَرِئُ عَلَيَّ هَذِهِ الْجُرْأَةَ . فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : وَاللهِ ، مَا أَقُولُ لَكَ ذَلِكَ إِلَّا نَصِيحَةً لَكَ ، وَشَفَقَةً عَلَيْكَ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ مِثْلًا بِمِثْلٍ ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مِثْلًا بِمِثْلٍ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ I " .عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور پوچھا: ”آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ دو (کھوٹے) درہم ایک عمدہ درہم کے برابر کر کے بدلے جائیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”اس میں کیا حرج ہے؟ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے دو اونٹ ایک موٹی تازی اونٹنی کے بدلے (دیے جائیں)۔“ اس پر سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے ابن عباس! کیا آپ ہی ہیں جو سود کھاتے ہیں اور لوگوں کو کھلاتے ہیں؟“ انہوں نے پوچھا: ”یہ کون ہیں؟“ کہا گیا: ”ابو سعید ہیں۔“ تو فرمایا: ”مجھے خبر نہ تھی کہ کوئی شخص جو رسول اللہ ﷺ سے میری قرابت کو جانتا ہو، مجھ پر اس طرح جرات کرے گا۔“ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں آپ سے یہ بات صرف خیر خواہی اور آپ پر شفقت کی بنا پر کہہ رہا ہوں۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”سونا سونے کے بدلے برابر برابر، چاندی چاندی کے بدلے برابر برابر، کھجور کھجور کے بدلے برابر برابر، اور نمک نمک کے بدلے برابر برابر (بیچا جائے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطر الوراق سے ابراہیم بن طہمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“