المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ هِشَامِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ دَلْهَمٍ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ ، عَنْ أَصْبَغَ بْنِ نُبَاتَةَ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ لِعَلِيٍّ : إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى زَيَّنَكَ بِزِينَةٍ لَمْ يُزَيِّنِ الْعِبَادَ بِزِينَةٍ مِثْلِهَا ، إِنَّ اللهَ تَعَالَى حَبَّبَ إِلَيْكَ الْمَسَاكِينَ ، وَالدُّنُوَّ مِنْهُمْ ، وَجَعَلَكَ لَهُمْ إِمَامًا تَرْضَى بِهِمْ ، وَجَعَلَهُمْ لَكَ أَتْبَاعًا يَرْضَوْنَ بِكَ ، فَطُوبَى لِمَنْ أَحَبَّكَ وَصَدَقَ عَلَيْكَ ، وَوَيْلٌ لِمَنْ أَبْغَضَكَ وَكَذَبَ عَلَيْكَ ، فَأَمَّا مَنْ أَحَبَّكَ وَصَدَقَ عَلَيْكَ فَهُمْ جِيرَانُكَ فِي دَارِكَ ، وَرُفَقَاؤُكَ مِنْ جَنَّتِكَ ، وَأَمَّا مَنْ أَبْغَضَكَ وَكَذَبَ عَلَيْكَ فَإِنَّهُ حَقٌّ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُوقِفَهُمْ مَوَاقِفَ الْكَذَّابِينَ . لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَمَّارٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ I " .سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے سنا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ نے تمہیں ایسی زینت سے آراستہ کیا ہے کہ بندوں کو ویسی زینت نہیں دی گئی۔ اللہ تعالیٰ نے مسکینوں کی محبت اور ان کے قرب کو تمہارے لیے محبوب بنا دیا، اور تمہیں ان کا ایسا پیشوا بنایا کہ تم ان (کی پیروی) سے راضی ہو، اور انہیں تمہارا ایسا پیروکار بنایا کہ وہ تم سے راضی ہیں۔ پس خوش خبری ہے اس کے لیے جو تم سے محبت رکھے اور تمہارے بارے میں سچ کہے، اور ہلاکت ہے اس کے لیے جو تم سے بغض رکھے اور تم پر جھوٹ باندھے۔ جو تم سے محبت رکھے اور تمہارے بارے میں سچ کہے وہ جنت میں تمہارے گھر کے پڑوسی اور تمہارے رفقاء ہوں گے، اور جو تم سے بغض رکھے اور تم پر جھوٹ باندھے تو اللہ عزوجل پر حق ہے کہ وہ انہیں جھوٹوں کے مقامِ (حشر) میں کھڑا کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں محمد بن کثیر منفرد ہیں۔“