المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : اجْتَمَعَتْ قُرَيْشٌ فِي دَارِ النَّدْوَةِ ، فَذَكَرُوا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ : سَاحِرٌ ، قَالُوا : لَيْسَ بِسَاحِرٍ ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ : كَاهِنٌ ، قَالُوا : لَيْسَ بِكَاهِنٍ ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ : مَجْنُونٌ ، قَالُوا : لَيْسَ بِمَجْنُونٍ ، قَالُوا : يُفَرِّقُ بَيْنَ الْحَبِيبِ وَحَبِيبِهِ ، فَصَدَرَ الْمُشْرِكُونَ عَلَى ذَلِكَ ، فَبَلَغَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَزُمِّلَ فِي ثِيَابِهِ ، وَدُثِّرَ ، فَأَنْزَلَ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ I " . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعَلَّى I " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ قریش دار الندوہ میں جمع ہوئے اور نبی کریم ﷺ کا ذکر کیا۔ ان میں سے کسی نے کہا: ”یہ جادوگر ہیں۔“ دوسروں نے کہا: ”یہ جادوگر نہیں ہیں۔“ کسی نے کہا: ”یہ کاہن ہیں۔“ دوسروں نے کہا: ”یہ کاہن نہیں ہیں۔“ کسی نے کہا: ”یہ دیوانے ہیں۔“ دوسروں نے کہا: ”یہ دیوانے نہیں ہیں۔“ پھر انہوں نے کہا: ”یہ تو دوست اور اس کے دوست کے درمیان جدائی ڈال دیتے ہیں۔“ چنانچہ مشرکین اسی بات پر منتشر ہو گئے۔ یہ بات نبی کریم ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ اپنے کپڑوں میں لپٹ گئے اور چادر اوڑھ لی، تب اللہ عز و جل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ﴾ ﴿يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ﴾ ”اے کپڑے میں لپٹنے والے!“ ”اے چادر اوڑھنے والے!“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن عقیل سے اس حدیث کو شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں معلیٰ منفرد ہیں۔“