المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2097
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو يُوسُفَ الْقُلُوسِيُّ قَالَ : نَا بَكْرُ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالَ : نَا خَبَّابٌ ، مَوْلَى بَنِي لَيْثٍ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ لِي عَلَيْكُمْ حَقًّا ، وَلِلْأَئِمَّةِ مِنْ قُرَيْشٍ عَلَيْكُمْ حَقًّا ، مَا أَقَامُوا ثَلَاثًا : إِذَا اسْتُرْحِمُوا رَحِمُوا ، وَإِذَا حَكَمُوا عَدَلُوا ، وَإِذَا عَاهَدُوا وَفَوْا ، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا خَبَّابٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ بَكْرُ بْنُ الْأَسْوَدِ I " .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! بلاشبہ تم پر میرا حق ہے، اور قریش کے حکمرانوں کا بھی تم پر حق ہے، جب تک وہ تین باتوں پر قائم رہیں: جب ان سے رحم کی درخواست کی جائے تو رحم کریں، جب فیصلہ کریں تو عدل کریں، اور جب عہد کریں تو اسے پورا کریں۔ پس ان میں سے جو شخص ایسا نہ کرے تو اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، اس کی نہ کوئی فرض عبادت قبول کی جائے گی اور نہ نفل۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”لیث سے اس حدیث کو خباب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں بکر بن اسود منفرد ہیں۔“