المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- اسْتَخْلَى فِي حِشَّانٍ ، فَجَاءَ رَجُلٌ ضَعِيفُ الصَّوْتِ ، فَسَلَّمَ ، فَقَالَ : ائْذَنْ لَهُ ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ ، فَفَتَحْتُ ، فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ ، فَحَمِدَ اللهَ وَجَلَسَ ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ ، فَسَلَّمَ ، فَقَالَ : I " ائْذَنْ لَهُ ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ I " ، فَفَتَحْتُ ، فَإِذَا عُمَرُ ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ ، فَسَلَّمَ ، فَقَالَ : I " ائْذَنْ لَهُ ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ بَعْدَ بَلَاءٍ يُصِيبُهُ I " ، فَفَتَحْتُ الْبَابَ ، فَإِذَا عُثْمَانُ ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ ، فَحَمِدَ اللهَ ، ثُمَّ جَلَسَ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عِمْرَانَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ I " .سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ حشان (باغ) میں قضائے حاجت کے لیے تنہائی میں تشریف لے گئے، تو ایک پست آواز والا آدمی آیا اور اس نے سلام کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اندر آنے کی اجازت دو اور اسے جنت کی بشارت دے دو۔“ میں نے دروازہ کھولا تو وہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی بشارت دی تو انہوں نے اللہ کی حمد بیان کی اور بیٹھ گئے۔ پھر ایک اور صاحب آئے اور سلام کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اجازت دو اور اسے جنت کی بشارت دے دو۔“ میں نے دروازہ کھولا تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی بشارت دی۔ پھر ایک اور صاحب آئے اور سلام کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اجازت دو اور اسے ایک آزمائش کے بعد جو اسے پیش آئے گی جنت کی بشارت دے دو۔“ میں نے دروازہ کھولا تو وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی بشارت دی تو انہوں نے اللہ کی حمد بیان کی، پھر بیٹھ گئے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسماعیل بن عمران سے اس حدیث کو سعید بن ابی عروبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“