المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2046
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ ذَهَابَهُ إِلَى خَيْبَرَ ، وَالْقِبْلَةُ خَلْفَهُ . قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ : I " يَعْنِي أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي صَلَاةَ التَّطَوُّعِ عَلَى الْحِمَارِ ، كَمَا يُصَلِّي عَلَى الرَّاحِلَةِ I " .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو خیبر جاتے ہوئے ایک گدھے پر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، جبکہ قبلہ آپ ﷺ کی پشت کی جانب تھا۔“
ابوالقاسم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یعنی آپ ﷺ گدھے پر نفل نماز ادا فرما رہے تھے، بالکل اسی طرح جیسے آپ ﷺ اپنی (دیگر) سواری پر نماز پڑھا کرتے تھے۔“