المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : أَوْلَادُ الْمُشْرِكِينَ خَدَمُ أَهْلِ الْجَنَّةِ . قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ الطَّبَرَانِيُّ رَحِمَهُ اللهُ : وَقَدْ رُوِيَ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي أَطْفَالِ الْمُشْرِكِينَ ، أَنَّهُ قَالَ لِعَائِشَةَ : I " إِنْ شِئْتِ دَعَوْتُ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُسْمِعَكِ تَضَاغِيَهُمْ فِي النَّارِ I " ، وَرُوِيَ عَنْهُ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ أَطْفَالِ الْمُشْرِكِينَ ، فَقَالَ : I " اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ I " . فَرَجَعَ الْأَمْرُ إِلَى قَوْلِهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : I " اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ I " : فَمَنْ سَبَقَ عِلْمُ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِ أَنَّهُ لَوْ كَبِرَ لَمْ يُؤْمِنْ ، فَهُوَ الَّذِي قَالَ لِعَائِشَةَ : I " إِنْ شِئْتِ دَعَوْتُ اللهَ أَنْ يُسْمِعَكِ تَضَاغِيَهُمْ فِي النَّارِ I " ، وَمَنْ سَبَقَ عِلْمُ اللهِ فِيهِ لَوْ كَبِرَ آمَنَ ، فَهُمُ الَّذِينَ قَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : I " هُمْ خَدَمُ أَهْلِ الْجَنَّةِ I " . فَقَدْ صَحَّتْ مَعَانِي الْأَحَادِيثِ الثَّلَاثَةِ ، وَهُوَ قَوْلُ أَهْلِ السُّنَّةِ I " . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي رَجَاءٍ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ I " .سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مشرکین کی اولاد اہل جنت کے خادم ہوں گے۔“
امام ابوالقاسم طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ سے مشرکین کے بچوں کے متعلق یہ بھی مروی ہے کہ آپ ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: «إِنْ شِئْتِ دَعَوْتُ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُسْمِعَكِ تَضَاغِيَهُمْ فِي النَّارِ» ”اگر تم چاہو تو میں اللہ عزوجل سے دعا کروں کہ وہ تمہیں آگ میں ان کے بلبلانے اور چیخنے کی آواز سنا دے۔“ اور آپ ﷺ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ سے جب مشرکین کے بچوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: «اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ» ”اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ (بڑے ہو کر) کیا عمل کرنے والے تھے۔“ چنانچہ اس معاملے کی اصل بنیاد آپ ﷺ کا یہی فرمان ہے کہ «اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ»؛ پس جس کے متعلق اللہ عزوجل کے ازلی علم میں یہ بات پہلے سے تھی کہ اگر وہ بڑا ہوتا تو ایمان نہ لاتا، یہ وہ ہے جس کے بارے میں آپ ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں اللہ سے دعا کروں کہ وہ تمہیں آگ میں ان کے چیخنے کی آواز سنا دے“، اور جس کے متعلق اللہ کے علم میں یہ بات پہلے سے طے تھی کہ وہ بڑا ہو کر ایمان لے آتا، تو یہ وہ ہیں جن کے متعلق آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اہل جنت کے خادم ہیں۔“ اس طرح ان تینوں احادیث کے مفاہیم درست ہو جاتے ہیں اور یہی اہل سنت کا موقف ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابورجاء رحمہ اللہ سے صرف عباد بن منصور رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“