المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ : نَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنِ الْمُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَتَى عَلَى أَصْحَابِهِ وَهُمْ يَتَحَدَّثُونَ وَيَتَكَلَّمُونَ ، فَقَالُوا : كُنَّا نَذْكُرُ مَا كُنَّا فِيهِ مِنَ الْجَاهِلِيَّةِ ، وَمَا هَدَانَا اللهُ عَزَّ وَجَلَّ ، وَمَا كُنَّا فِيهِ مِنَ الضَّلَالَةِ . فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : أَحْسَنْتُمْ وَأَعْجَبَهُ ، I " هَكَذَا فَكُونُوا I " أَوْ I " هَكَذَا فَافْعَلُوا . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا مُبَارَكٌ I " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ آپس میں گفتگو اور بات چیت کر رہے تھے، تو انہوں نے عرض کیا: ”ہم ان (حالات) کا تذکرہ کر رہے تھے جن میں ہم زمانہ جاہلیت کے دوران مبتلا تھے، اور اللہ عزوجل نے ہمیں جو ہدایت عطا فرمائی، اور جس گمراہی میں ہم (پہلے) گھرے ہوئے تھے۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے بہت اچھا کیا“، اور آپ ﷺ کو ان کی یہ بات پسند آئی، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اسی طرح رہا کرو“ یا فرمایا: ”تم اسی طرح کیا کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت رحمہ اللہ سے صرف مبارک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“