المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2044
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ ، أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ ، لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، لَمْ يَأْتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَيَّامًا ، ثُمَّ أَتَاهُ ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بَكَى ، فَقَالَ لَهُ : غِبْتَ عَنَّا مَا غِبْتَ ، ثُمَّ جِئْتَ تُحْزِنُنَا . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا يُوسُفُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ I " .ترجمہ
ابو میسرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب نبی ﷺ تشریف لائے تو سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کئی دن تک نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر نہ ہوئے، پھر وہ حاضر ہوئے، تو جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تو وہ رونے لگے، آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تم اتنے عرصے ہم سے غائب رہے، پھر اب آئے ہو تو ہمیں غمزدہ کر رہے ہو۔“
اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے صرف یوسف بن ابی اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔