المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2043
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ الْأَيْلِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ قَالَ : حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : أَصَبْتُ دِينَارَيْنِ ، فَأَتَيْتُ بِهِمَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَقَالَ : عَرِّفْهَا حَوْلًا ، فَعَرَّفْتُهَا حَوْلًا ، ثُمَّ رَدَدْتُهُمَا إِلَيْهِ ، فَقَالَ : I " احْفَظْ وِعَاءَهَا ، وَوِكَاءَهَا ، وَعَدَدَهَا ، وَاسْتَمْتِعْ بِهَا ، فَإِذَا جَاءَ صَاحِبُهَا فَارْدُدْهَا إِلَيْهِ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ I " .ترجمہ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھے دو دینار ملے، میں انہیں لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک سال تک ان کا اعلان کرو۔“ چنانچہ میں نے ایک سال تک ان کا اعلان کیا، پھر میں وہ دونوں دوبارہ آپ ﷺ کے پاس لے آیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی تھیلی، اس کا بندھن اور اس کی تعداد (ذہن میں) محفوظ رکھو اور انہیں اپنے استعمال میں لاؤ، پھر اگر ان کا مالک آ جائے تو اسے واپس کر دینا۔“ “
اس حدیث کو جابر سے صرف ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔