المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2017
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْجَارُودِ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ : نَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمُ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ ، وَلَكِنْ لِيَعْزِمِ الْمَسْأَلَةَ ، فَإِنَّهُ لَا مُكْرِهَ لَهُ . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا سُفْيَانُ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا مُحَمَّدٌ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ہرگز یہ نہ کہے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ» ”اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے“، بلکہ اسے چاہیے کہ (دعا میں) پختگی اور عزم اختیار کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کو کوئی مجبور کرنے والا نہیں ہے۔“
اسے اعمش رحمہ اللہ سے صرف سفیان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سفیان رحمہ اللہ سے اسے صرف محمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔