المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2016
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عُرْوَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأَشْجَعِيُّ قَالَ : نَا أَبُو سُهَيْلِ بْنُ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : مَنِ اطَّلَعَ فِي بَيْتِ قَوْمٍ مِنْ غَيْرِ إِذْنِهِمْ ، فَقَدْ حَلَّ لَهُمْ أَنْ يَفْقَئُوا عَيْنَهُ . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ إِلَّا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأَشْجَعِيُّ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ I " رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَرَوَاهُ سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی قوم کے گھر میں ان کی اجازت کے بغیر جھانکے، تو ان کے لیے حلال ہے کہ وہ اس کی آنکھ پھوڑ دیں۔“
ابو سہیل رحمہ اللہ سے اسے صرف عاصم بن عبدالعزیز الاشجعی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، البتہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ دیگر اسانید سے بھی مروی ہے: اسے محمد بن عجلان رحمہ اللہ نے اپنے والد رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور اسے سہیل بن ابی صالح رحمہ اللہ نے اپنے والد رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔