المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2018
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَبُو حَامِدٍ الْمُلْحَمِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ النَّاطِفِيُّ قَالَ : نَا أَبُو زُهَيْرٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْبَقَّالِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ : قُلْ لا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا أَنْ تَحْفَظُونِي فِي قَرَابَتِي ، أَلَّا تُكَذِّبُونِي ، وَلَا تُؤْذُونِي I " . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْبَقَّالِ إِلَّا أَبُو زُهَيْرٍ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے فرمان: ﴿قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا﴾ کے بارے میں فرماتے ہیں: ”(مطلب یہ ہے کہ میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا) سوائے اس کے کہ تم میری قرابت (داری) کے معاملے میں میرا لحاظ رکھو، یعنی یہ کہ تم مجھے نہ جھٹلاؤ اور نہ مجھے ایذا پہنچاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو سعد البقال رحمہ اللہ سے صرف ابو زہیر رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“