المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ الْجُوبَارِيُّ قَالَ : نَا الْفَضْلُ بْنُ يَسَارٍ ، عَنْ غَالِبٍ الْقَطَّانِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : إِذَا وَقَفَ الْعِبَادُ لِلْحِسَابِ جَاءَ قَوْمٌ وَاضِعِي سُيُوفِهِمْ عَلَى رِقَابِهِمْ ، تَقْطُرُ دَمًا ، فَازْدَحَمُوا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ ، فَقِيلَ : مَنْ هَؤُلَاءِ ؟ قِيلَ : الشُّهَدَاءُ ، كَانُوا أَحْيَاءً مَرْزُوقِينَ . ثُمَّ نَادَى مُنَادٍ : لِيَقُمْ مَنْ أَجْرُهُ عَلَى اللهِ ، فَلْيَدْخُلِ الْجَنَّةَ ، ثُمَّ نَادَى الثَّانِيَةَ : لِيَقُمْ مَنْ أَجْرُهُ عَلَى اللهِ ، فَلْيَدْخُلِ الْجَنَّةَ ، قَالَ : وَمَنْ ذَا الَّذِي أَجْرُهُ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ ؟ قَالَ : الْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ، ثُمَّ نَادَى الثَّالِثَةَ : لِيَقُمْ مَنْ أَجْرُهُ عَلَى اللهِ ، فَلْيَدْخُلِ الْجَنَّةَ ، فَقَامَ كَذَا وَكَذَا أَلْفًا ، فَدَخَلُوهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ . لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ إِلَّا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ I " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب بندے حساب و کتاب کے لیے کھڑے ہوں گے تو ایک ایسی قوم آئے گی جو اپنی تلواریں اپنی گردنوں پر رکھے ہوئے ہوگی اور ان سے خون ٹپک رہا ہوگا، پس وہ جنت کے دروازے پر ہجوم کریں گے۔ پوچھا جائے گا: «مَنْ هَؤُلَاءِ ؟» ”یہ کون لوگ ہیں؟“ جواب دیا جائے گا: «الشُّهَدَاءُ ، كَانُوا أَحْيَاءً مَرْزُوقِينَ» ”یہ شہدا ہیں، جو (دنیا میں) زندہ تھے اور انہیں رزق دیا جاتا تھا۔“ پھر ایک پکارنے والا آواز دے گا: «لِيَقُمْ مَنْ أَجْرُهُ عَلَى اللهِ ، فَلْيَدْخُلِ الْجَنَّةَ» ”وہ شخص کھڑا ہو جائے جس کا اجر اللہ کے ذمے ہے، پس وہ جنت میں داخل ہو جائے۔“ پھر وہ دوسری مرتبہ پکارے گا: ”وہ شخص کھڑا ہو جائے جس کا اجر اللہ کے ذمے ہے، پس وہ جنت میں داخل ہو جائے۔“ (پوچھا گیا کہ) وہ کون ہے جس کا اجر اللہ عزوجل کے ذمے ہے؟ فرمایا: ”لوگوں کو معاف کر دینے والے۔“ پھر اس نے تیسری مرتبہ پکارا: ”وہ شخص کھڑا ہو جائے جس کا اجر اللہ کے ذمے ہے، پس وہ جنت میں داخل ہو جائے۔“ تو اتنے اتنے ہزار لوگ کھڑے ہوئے اور وہ بغیر کسی حساب کے جنت میں داخل ہو گئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہم نہیں جانتے کہ یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے اس سند کے علاوہ کسی اور سند سے مروی ہو، اور اسے صرف یحییٰ بن خلف رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے۔“