المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1999
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دُكَيْنٍ الْمِصْرِيُّ ، قَالَ : نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ قَالَ : نَا حُمَيْدٌ الْكِنْدِيُّ قَالَ : أَخْبَرَنِي خَالِدٌ الرَّبَعِيُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : أَوْصَانِي خَلِيلِي أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِثَلَاثٍ ، لَا أَدَعُهُنَّ أَبَدًا : I " أَوْصَانِي بِالْوِتْرِ قَبْلَ النَّوْمِ ، وَأَوْصَانِي بِالْغُسْلِ فِي كُلِّ جُمُعَةٍ ، وَأَوْصَانِي بِصِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ الرَّبَعِيِّ إِلَّا حُمَيْدٌ الْكِنْدِيُّ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے خلیل ابو القاسم ﷺ نے مجھے تین چیزوں کی وصیت فرمائی جنہیں میں کبھی ترک نہیں کروں گا: انہوں نے مجھے سونے سے پہلے وتر ادا کرنے، ہر جمعہ کو غسل کرنے اور ہر مہینے میں تین دن کے روزے رکھنے کی وصیت فرمائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد ربعی رحمہ اللہ سے صرف حمید الکندی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“