❮
❯
حدیث نمبر: 1997
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا تَقُولُ فِي اللَّاهِينَ ؟ فَسَكَتَ عَنْهُ ، وَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ كَلِمَةً ، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنْ غَزْوِهِ وَظَهَرَ عَلَيْهِمْ ، إِذَا هُوَ بِصَبِيٍّ قَدْ وَقَعَ مِنْ مِنَصٍّ لَهُ ، فَإِذَا هُوَ يَبْحَثُ فِي الْأَرْضِ ، فَنَادَى مُنَادٍ : أَيْنَ السَّائِلُ ؟ فَأَقْبَلَ الرَّجُلُ حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ سَلِمَ - ، فَنَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، عَنْ قَتْلِ الْأَطْفَالِ ، ثُمَّ ، قَالَ : اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے کسی غزوے میں تھے، تو ایک شخص نے آپ ﷺ سے سوال کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ (مشرکین کے) بچوں کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟“ تو آپ ﷺ نے اس سے خاموشی اختیار فرمائی اور اسے ایک لفظ بھی جواب نہ دیا، پھر جب رسول اللہ ﷺ اپنے اس غزوے سے فارغ ہوئے اور ان پر فتح حاصل کر لی، تو اچانک آپ ﷺ کی نظر ایک بچے پر پڑی جو اپنے (جھولے نما) ٹھکانے سے گر گیا تھا اور وہ زمین کرید رہا تھا، تب ایک منادی نے پکارا: ”سائل کہاں ہے؟“ تو وہ شخص آگے بڑھا یہاں تک کہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو گیا، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے بچوں کو قتل کرنے سے منع فرما دیا، پھر فرمایا: ”اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا عمل کرنے والے تھے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1997
تخریج حدیث «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 328، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11906»