المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1988
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ : نَا الْأَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْمِيُّ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : كَتَبَ اللهُ تَعَالَى كِتَابًا قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِأَلْفَيْ عَامٍ ، فَأَنْزَلَ مِنْهُ آيَتَيْنِ خَتَمَ بِهِمَا سُورَةَ الْبَقَرَةِ ، فَلَا تُقْرَآنِ فِي دَارٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَيَقْرَبُهَا شَيْطَانٌ . لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ النُّعْمَانِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ I " .ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کی تخلیق سے دو ہزار سال قبل ایک کتاب لکھی، پھر اس میں سے دو ایسی آیتیں نازل فرمائیں جن پر سورہ بقرہ کا اختتام کیا؛ وہ جس گھر میں تین دن پڑھی جائیں تو شیطان اس کے قریب نہیں آتا۔“
یہ حدیث سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، حماد بن سلمہ رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔