المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1987
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا أَبُو الرَّبِيعِ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الْعَبْدِيُّ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : يَدُ الرَّحْمَنِ فَوْقَ رَأْسِ الْمُؤَذِّنِ ، وَإِنَّهُ لَيُغْفَرُ لَهُ مَدَى صَوْتِهِ ، أَيْنَ بَلَغَ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ I " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رحمٰن کا ہاتھ مؤذن کے سر پر ہوتا ہے، اور بلاشبہ اسے اس کی آواز کی حد تک، جہاں تک وہ پہنچتی ہے، بخش دیا جاتا ہے۔“
اس حدیث کو ثابت رحمہ اللہ سے صرف عمر بن حفص رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔