المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1989
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ قَالَ : نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : نَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ قَزَعَةَ قَالَ : قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : أُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِي حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِي ؟ قَالَ : I " نَعَمْ I " . قُلْتُ : مِنَ السُّنَّةِ هُوَ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ I " . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا وُهَيْبٌ I " .ترجمہ
قزعہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: ”کیا میں اپنی سواری پر نماز پڑھوں جس طرف بھی وہ میرا رخ کر لے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ میں نے عرض کیا: ”کیا یہ سنتِ (نبوی ﷺ) ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں۔“
اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے صرف وہیب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔