المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ قَالَ : نَا مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : حَدَّثَنِي الشَّعْبِيُّ ، عَنْ قَرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : شَيَّعَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حِينَ خَرَجْنَا إِلَى الْكُوفَةِ مَاشِيًا ، يَقُودُ حِمَارًا أَوْ أَتَانًا ، فَقُلْنَا : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، أَقْسَمْنَا عَلَيْكَ لَتَرْكَبَنَّ ، فَأَبَى ، حَتَّى سِرْنَا ثَلَاثَةَ أَمْيَالٍ أَوْ أَرْبَعَةً ، فَقَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ : قَدْ شَقَقْتُمْ عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ ، فَنَزَلْنَا ، فَقَالَ أَحَدُهُمْ : I " لِمَ تَرَوْنِي بَلَغْتُ مَعَكُمْ إِلَى هَذَا الْمَكَانِ ؟ I " فَقَالُوا : أَرَدْتَ بِذَلِكَ كَرَامَتَنَا ، وَحِفْظَ الْأَنْصَارِ قَالَ : I " إِنَّ ذَاكَ كَذَلِكَ ، وَمَعَ ذَاكَ مَا هُوَ ؟ I " فَقُلْتُ : لَا نَدْرِي ، فَقَالَ : I " إِنَّكُمْ سَتَأْتُونَ قَوْمًا يَسْتَطْعِمُونَكُمْ أَعْرَاضًا ، فَأَقِلُّوا الرِّوَايَةَ عَنْ رَسُولِ اللهِ ، وَأَنَا شَرِيكُكُمْ فِي ذَلِكَ I " . لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ .سیدنا قرظہ بن کعب انصاری رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب ہم کوفہ کی طرف روانہ ہوئے تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہمیں الوداع کہنے کے لیے پیدل ساتھ چلے، وہ ایک گدھے یا گدھی کی لگام تھامے ہوئے تھے۔ ہم نے عرض کیا: ”اے امیر المومنین! ہم آپ کو اللہ کی قسم دیتے ہیں کہ آپ ضرور سوار ہو جائیں“، لیکن انہوں نے انکار کر دیا، یہاں تک کہ ہم تین یا چار میل تک چل پڑے۔ پھر ہم میں سے بعض نے ایک دوسرے سے کہا: ”تم لوگوں نے امیر المومنین کو مشقت میں ڈال دیا ہے“، چنانچہ ہم (اپنی سواریوں سے) نیچے اتر آئے۔ تب انہوں نے پوچھا: ”تم کیا سمجھتے ہو کہ میں تمہارے ساتھ اس جگہ تک کیوں آیا ہوں؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”آپ نے اس سے ہماری عزت افزائی اور انصار کے حق کی رعایت کا ارادہ فرمایا ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”یقیناً یہ بات تو ایسی ہی ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک اور مقصد کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”ہم نہیں جانتے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”تم ایسی قوم کے پاس جا رہے ہو جو تم سے کثرت سے روایات سننے کی طلب گار ہو گی، لہٰذا رسول اللہ ﷺ سے (احادیث کی) روایت کم کرنا اور میں اس معاملے میں تمہارا شریک ہوں۔“
منصور بن عبد الرحمن رحمہ اللہ سے یہ دونوں حدیثیں صرف عبد العزیز بن مختار رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں۔