المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1981
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : نَا الشَّعْبِيُّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، كَانَ يَقُومُ قَائِمًا كُلَّ عَشِيَّةِ خَمِيسٍ ، فَمَا سَمِعْتُهُ فِي عَشِيَّةٍ مِنْهَا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، غَيْرَ مَرَّةٍ وَاحِدَةٍ ، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ ، وَهُوَ مُعْتَمِدٌ عَلَى عَصًا ، فَنَظَرْتُ إِلَى الْعَصَا تَزَعْزَعُ I " .ترجمہ
علقمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہر جمعرات کی شام (وعظ و نصیحت کے لیے) کھڑے ہوا کرتے تھے، تو میں نے کسی بھی شام انہیں یہ کہتے ہوئے نہیں سنا کہ ”رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے“ سوائے ایک مرتبہ کے؛
پس (جب انہوں نے یہ کہا) تو میں نے ان کی طرف دیکھا، وہ ایک لاٹھی پر ٹیک لگائے ہوئے تھے، پھر میں نے دیکھا کہ وہ لاٹھی (فرمانِ نبوی بیان کرنے کی ہیبت و خشیت سے) لرز رہی تھی۔