المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1972
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ قَالَ : نَا شَرِيكٌ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ . عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- حَامِلًا الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ عَلَى عَاتِقِهِ ، وَهُوَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّ حَسَنًا ، فَأَحِبَّهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنْ أَشْعَثَ إِلَّا شَرِيكٌ I " .ترجمہ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو اپنے کندھے پر اٹھائے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّ حَسَنًا، فَأَحِبَّهُ» ”اے اللہ! میں حسن سے محبت کرتا ہوں، پس تو بھی اس سے محبت فرما۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث رحمہ اللہ سے صرف شریک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“