❮
❯
حدیث نمبر: 1971
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ قَالَ : نَا شَرِيكٌ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ عَنْ عَلِيٍّ : وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ قَالَ : جَمَعَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ثَلَاثِينَ رَجُلًا عَلَى قَعْبٍ مِنْ لَبَنٍ ، وَإِنَّ عَامَّتَهُمْ لَيَأْكُلُ الْجَذَعَةَ ، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ، وَشَرِبُوا حَتَّى رَوَوْا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا شَرِيكٌ ، وَأَبُو عَوَانَةَ I " .
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ آیت ﴿وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ﴾ کے متعلق فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے تیس افراد کو دودھ کے ایک بڑے پیالے پر مدعو کیا، حالانکہ ان میں سے اکثر لوگ (ایسے تھے کہ) اکیلے ہی ایک جوان بکرا کھا جایا کرتے تھے، پس ان سب نے (اس قلیل کھانے میں سے) کھایا یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے اور پیا یہاں تک کہ وہ سیراب ہو گئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے صرف شریک اور ابو عوانہ رحمہما اللہ نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1971
تخریج حدیث «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 766»