المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1973
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ قَالَ : نَا شَرِيكٌ عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَفَعَهُ ، قَالَ : قَالَ يَوْمَ أَوْطَاسٍ : لَا تُوطَأُ ذَاتُ حَمْلٍ حَتَّى تَضَعَ حَمْلَهَا ، وَلَا غَيْرُ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ إِلَّا شَرِيكٌ I " .ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یومِ اوطاس کے موقع پر فرمایا: ”کسی حاملہ سے اس وقت تک ہم بستری نہ کی جائے جب تک کہ وہ بچہ نہ جن دے، اور نہ ہی کسی غیر حاملہ سے یہاں تک کہ اسے ایک مرتبہ حیض نہ آ جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قیس بن وہب سے صرف شریک ہی نے روایت کیا ہے۔“