المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1944
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ : نَا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ . عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ – رَفَعَهُ - قَالَ : الْوِتْرُ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيُوتِرْ ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيُوتِرْ بِثَلَاثٍ ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ بِثَلَاثٍ فَلْيُوتِرْ بِوَاحِدَةٍ ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيُومِئْ إِيمَاءً . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ إِلَّا أَبُو مُعَاوِيَةَ I " .ترجمہ
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وتر ہر مسلمان پر واجب ہے، پس جو شخص پانچ رکعات وتر پڑھنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ پانچ پڑھے، اور جو پانچ کی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ تین پڑھ لے، اور جو تین کی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ ایک پڑھ لے، اور جو ایک رکعت پڑھنے کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ (نماز کا) اشارہ کر لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث رحمہ اللہ سے صرف ابو معاویہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“