❮
❯
حدیث نمبر: 1838
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُمِّ حَبِيبَةَ مِنَ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، دَقَّ الْبَابَ دَاقٌّ ، فَقَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : انْظُرُوا مَنْ هَذَا قَالُوا : مُعَاوِيَةُ ، فَقَالَ : I " ائْذَنُوا لَهُ I " وَدَخَلَ ، وَعَلَى أُذُنِهِ قَلَمٌ لَهُ يَخُطُّ بِهِ ، فَقَالَ : I " مَا هَذَا الْقَلَمُ عَلَى أُذُنِكَ يَا مُعَاوِيَةُ ؟ I " قَالَ : قَلَمٌ أَعْدَدْتُهُ لِلهِ وَلِرَسُولِهِ . قَالَ : I " جَزَاكَ اللهُ عَنْ نَبِيَّكَ خَيْرًا ، وَاللهِ مَا اسْتَكْتَبْتُكَ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَمَا أَفْعَلُ مِنْ صَغِيرَةٍ وَلَا كَبِيرَةٍ إِلَّا بِوَحْيِ مِنَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ ، كَيْفَ بِكَ لَوْ قَدْ قَمَّصَكَ اللهُ قَمِيصًا ؟ I " يَعْنِي : الْخِلَافَةَ . فَقَامَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ : فَجَلَسَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَإِنَّ اللهَ مُقَمِّصٌ أَخِي قَمِيصًا ؟ قَالَ : I " نَعَمْ ، وَلَكِنْ فِيهِ هَنَاتٌ وَهَنَاتٌ وَهَنَاتٌ I " . فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَادْعُ لَهُ . فَقَالَ : I " اللَّهُمَّ اهْدِهِ بِالْهُدَى ، وَجَنِّبْهُ الرَّدَى ، وَاغْفِرْ لَهُ فِي الْآخِرَةِ وَالْأُولَى . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : السَّرِيُّ I " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب نبی ﷺ کے ہاں ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی باری کا دن تھا تو کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا، نبی ﷺ نے فرمایا: ”دیکھو یہ کون ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں اندر آنے کی اجازت دے دو۔“ وہ داخل ہوئے تو ان کے کان پر ایک قلم ٹکا ہوا تھا جس سے وہ لکھا کرتے تھے، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے معاویہ! تمہارے کان پر یہ قلم کیسا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یہ وہ قلم ہے جو میں نے اللہ اور اس کے رسول کے لیے تیار کر رکھا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تمہیں تمہارے نبی کی طرف سے جزائے خیر عطا فرمائے، اللہ کی قسم! میں نے تمہیں لکھنے کا کام اللہ کی وحی ہی سے سونپا ہے، اور میں چھوٹا یا بڑا کوئی بھی کام اللہ عزوجل کی وحی کے بغیر نہیں کرتا؛ تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب اللہ تمہیں ایک قمیص پہنائے گا؟“ یعنی خلافت۔ یہ سن کر سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا اٹھیں اور آپ ﷺ کے سامنے بیٹھ کر عرض گزار ہوئیں: ”اے اللہ کے رسول! کیا اللہ واقعی میرے بھائی کو ایک قمیص پہنائے گا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، لیکن اس میں بہت سے فتنے اور آزمائشیں ہوں گی۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! تو پھر ان کے لیے دعا فرما دیجیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اهْدِهِ بِالْهُدَى، وَجَنِّبْهُ الرَّدَى، وَاغْفِرْ لَهُ فِي الْآخِرَةِ وَالْأُولَى» ”اے اللہ! اسے ہدایت کے ساتھ راہِ راست پر رکھ، اسے ہلاکت سے بچا اور آخرت و دنیا میں اس کی مغفرت فرما۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہشام سے اس حدیث کو صرف عبداللہ بن یحییٰ نے روایت کیا ہے اور سری بن عاصم اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1838
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف السري بن عاصم
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه السري بن عاصم وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 356»»