❮
❯
حدیث نمبر: 1837
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، قَالَ : نَا نُوحٌ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَا مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا وَبَعْضُهَا فِي الْجَنَّةِ وَبَعْضُهَا فِي النَّارِ ، إِلَّا أُمَّتِي ، فَإِنَّهَا فِي الْجَنَّةِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا إِسْحَاقُ ، وَلَا عَنْ إِسْحَاقَ إِلَّا مُحَمَّدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ I " . كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( محمد بن نوح ) كما في مجمع البحرين
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی ایسی امت نہیں مگر اس کا کچھ حصہ جنت میں اور کچھ حصہ آگ میں ہوگا، سوائے میری امت کے، کیونکہ وہ (سب) جنت میں ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید اللہ سے صرف اسحاق نے روایت کیا ہے، اور اسحاق سے صرف محمد نے، اور اسے نقل کرنے میں احمد منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ صحیح نام «محمد بن نوح» ہے جیسا کہ مجمع البحرین میں مذکور ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1837
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 648»