المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1836
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ صُبَيْحٍ الْبَلْخِيُّ قَالَ : نَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ قَالَ : نَا شُعْبَةُ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ : فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكًّا ، أَشَارَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بِالْخِنْصِرِ ، فَمِنْ نُورِهِ جَعَلَهُ دَكًّا . I " لَا يَرْوِي هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا دَاوُدُ I " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ عزوجل کے اس فرمان: ﴿فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكًّا﴾ ”پھر جب اس کے رب نے پہاڑ پر تجلی فرمائی تو اسے ریزہ ریزہ کر دیا“ کے متعلق اپنی چھوٹی انگلی سے اشارہ فرمایا، پس اسی کے نور کی وجہ سے اللہ نے اسے ریزہ ریزہ کر دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف داود رحمہ اللہ ہی روایت کرتے ہیں۔“