المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1816
وَبِهِ : عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ . عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ قَالَتْ : لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي الْفَتْحِ ، فَتْحِ مَكَّةَ ، نَزَلَ بِأَعْلَى مَكَّةَ ، I " فَصَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ ؟ قَالَ : I " صَلَاةُ الضُّحَى . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ I " .ترجمہ
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب رسول اللہ ﷺ فتحِ مکہ کے موقع پر تشریف لائے تو آپ ﷺ نے مکہ کے بالائی حصے میں قیام فرمایا، پھر آپ ﷺ نے آٹھ رکعات نماز ادا فرمائیں۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ کون سی نماز ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ چاشت کی نماز ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوالزبیر رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“