المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1817
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : لَقَدْ كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنْ هَذَا ، وَأَوْمَأَتْ إِلَى تَوْرٍ مَوْضُوعٌ مِثْلَ الصَّاعِ ، نَشْرَعُ فِيهِ جَمِيعًا ، فَأُفِيضُ عَلَى رَأْسِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ بِيَدَيَّ ، وَمَا أَنْقُضُ لِي شَعَرًا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا أَيُّوبُ ، وَرَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اور رسول اللہ ﷺ اس سے غسل کیا کرتے تھے“، اور انہوں نے صاع کی مقدار کے برابر رکھے ہوئے ایک لگن (برتن) کی طرف اشارہ کیا، ”ہم دونوں مل کر اس سے پانی لیتے تھے، پھر میں اپنے دونوں ہاتھوں سے تین بار اپنے سر پر پانی بہاتی تھی اور میں اپنے بال (مینڈھیاں) نہیں کھولتی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوزبیر سے ایوب، روح بن قاسم اور ابراہیم بن طہمان کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“