المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1814
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ قَالَ : نَا إِسْرَائِيلُ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ ، وَلَا اللَّعَّانِ ، وَلَا الْفَاحِشِ ، وَلَا الْبَذِيءِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ إِلَّا إِسْرَائِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن طعنہ دینے والا، لعنت کرنے والا، فحش گوئی کرنے والا اور بے ہودہ گو نہیں ہوتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے اور انہوں نے علقمہ رحمہ اللہ سے سوائے اسرائیل رحمہ اللہ کے کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسرائیل رحمہ اللہ سے اسے نقل کرنے میں محمد بن سابق رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“