❮
❯
حدیث نمبر: 1813
وَبِهِ : عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ : أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنَ الطَّائِفِ حَتَّى إِذَا كَانَ بِبَطْنِ نَخْلَةَ غَشِيَهُ النَّاسُ ، فَرَكِبُوهُ ، فَمَرَّ بِسَلَاةِ ، فَتَعَلَّقَتْ بِرِدَائِهِ ، فَبَقِيَ رِدَاؤُهُ ، فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ ، كَأَنَّهُ فِلْقَةُ قَمَرٍ ، وَكَأَنَّ عُنُقَهُ أَسَارِيعُ الذَّهَبِ ، فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، أَمْكِنُونِي مِنْ رِدَائِي ، أَتَخَافُونَ عَلَيَّ الْبُخْلَ ؟ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَوْ كَانَ مَعِي مِثْلُ شَجَرِ أَوْطَاسٍ نَعَمًا حُمْرًا لَقَسَمْتُهَا بَيْنَكُمْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ I " .
ترجمہ

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ طائف سے واپس تشریف لائے، یہاں تک کہ جب آپ ﷺ بطنِ نخلہ کے مقام پر پہنچے تو لوگوں نے آپ ﷺ کو (ہر طرف سے) گھیر لیا اور آپ ﷺ پر ہجوم کر دیا؛ پھر آپ ﷺ ایک خاردار درخت کے پاس سے گزرے تو وہ آپ ﷺ کی چادر مبارک میں الجھ گیا اور آپ ﷺ کی چادر وہیں (درخت میں) رہ گئی۔ تب آپ ﷺ نے اپنا رخِ انور ہماری طرف پھیرا، (آپ ﷺ کے حسن و جمال کا عالم یہ تھا) گویا آپ ﷺ کا چہرہ چاند کا ایک ٹکڑا ہو اور آپ ﷺ کی گردنِ مبارک سونے کی لکیروں کی مانند (دمک رہی) ہو، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! مجھے میری چادر (لینے) دو، کیا تم میرے بارے میں بخل کا اندیشہ رکھتے ہو؟ پس اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر میرے پاس اوطاس کے درختوں کی تعداد کے برابر سرخ اونٹ ہوتے تو میں انہیں (بھی) تمہارے درمیان تقسیم کر دیتا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابوزبیر رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1813
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2821، 3148، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4820، 5772، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17029، 17048، 17050، 17051، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7404، والبزار فى «مسنده» برقم: 3418، 3419، 3420، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9497، 20049، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1551، 1555، 1552، 1553، 1554، 1574، 1575»