المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ كَانَ أَهَلَّ فِي ذِي الْقَعْدَةِ بِالْحَجِّ ، وَأَنَّهُ قَمِلَ رَأْسُهُ ، فَأَتَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَهُوَ يُوقِدُ تَحْتَ قِدْرٍ لَهُ ، فَقَالَ لَهُ : كَأَنَّكَ يُؤْذِيكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ ؟ قَالَ : أَجَلْ . فَقَالَ : I " احْلِقْ ، وَأَهْدِ هَدْيًا I " . قُلْتُ : مَا أَجِدُ هَدْيًا . قَالَ : I " فَأَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ I " . قَالَ : مَا أَجِدُ ، قَالَ : I " فَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ I " قَالَ : I " حَلَقْتُ ، وَصُمْتُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ .سیدنا کعب بن عجرہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ انہوں نے ذوالقعدہ کے مہینے میں حج کا احرام باندھا تھا، اور ان کے سر میں جوئیں پڑ گئیں، پس رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ اپنی ایک ہنڈیا کے نیچے آگ جلا رہے تھے، تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”ایسا لگتا ہے کہ تمہارے سر کی جوئیں تمہیں اذیت دے رہی ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سر منڈوا لو اور ایک ہدی (قربانی کا جانور) ذبح کرو۔“ میں نے عرض کیا: ”میرے پاس ہدی میسر نہیں ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر چھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”میں (یہ بھی) نہیں پاتا۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر تین دن کے روزے رکھ لو۔“ انہوں نے بیان کیا: ”چنانچہ میں نے سر منڈوا لیا اور تین دن کے روزے رکھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوزبیر رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“