المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1811
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ الْعِجْلِيُّ قَالَ : نَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : صِنْفَانِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَمْ أَرَهُمَا بَعْدُ : نِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ مَائِلَاتٌ مُمِيلَاتٌ ، عَلَى رُءُوسِهِنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ ، وَقَوْمٌ مَعَهُمْ سِيَاطٌ كَأَذْنَابِ الْبَقَرِ ، لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ ، وَلَا يَجِدُونَ رِيحَهَا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادٍ إِلَّا زُهَيْرٌ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ جہنم کی دو صنفیں ایسی ہیں جنہیں میں نے (ابھی تک) نہیں دیکھا: ایسی عورتیں جو لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہوں گی، (مردوں کو اپنی طرف) مائل کرنے والی اور خود (ان کی طرف) مائل ہونے والی ہوں گی، ان کے سر بختی اونٹوں کے کوہانوں کی طرح (ایک طرف جھکے ہوئے) ہوں گے؛ اور وہ لوگ جن کے پاس گائے کی دموں کی طرح کے کوڑے ہوں گے (جن سے وہ لوگوں کو ماریں گے)؛ یہ لوگ نہ جنت میں داخل ہوں گے اور نہ ہی اس کی خوشبو پا سکیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زیاد سے صرف زہیر نے روایت کیا ہے۔“